اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

گورنر خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں کے ہمراہ سیر سپاٹے..ویڈیو

پشاور (اے ون نیوز) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے 2 پوتوں اوردوست تاجر کو سوات لے گئے اور سوات سے واپسی پر گورنر کے ساتھ پارٹی کا رکن اور اس کے دو بچے بھی پشاور آئے۔ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔

اس حوالے سے گورنر حاجی غلام علی نے بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کوبھی ساتھ ہیلی کاپٹرمیں لے گئے۔ خیال رہے کہ گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی استعمال کے بل پردستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button