پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کی کونسی ویڈیو ان کی بیٹی کو بھیج دی گئی؟ پی ٹی آئی رہنماءنے روتے ہوئے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا

تحر یک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کی صاحبزادی کو بھیج دی گئی جس کے بارے میں شرمناک انکشاف خود اعظم سواتی نے کیا اور پھر رودیئے ۔

اعظم سواتی کا کہناتھاکہ ” کیا بات ہے بولو، آواز نہیں نکلتی اس کی، چیخ و پکار سناﺅ، ایک دو دفعہ تنگ ہوا اور یہ سلسلہ چارپانچ منٹ چلتا رہا“۔ اس کے بعدامریکہ میں مقیم بیٹی کی کال آئی جو اب اس واقعے کی وجہ سے یہاں ہے، کہا کہ بیٹا تمہاری دو جوان بیٹیاں ہیں، نہ مجھ سے اورنہ تمہاری ماں سے کوئی چیز چھپی ہوئی ہے ، ہم نے تو تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلایا اور بڑا کیا ہوا ہے، میری سب سے عزیز، اپنی ماں سے پوچھیں کہ کیا بات ہے ، میرا جگر نکل رہاہے، مجھے تین سٹنٹس لگے ہوئے ہیں، میرا دل پھٹ رہا تھا، اس نے کہا تھوڑا ٹھہرو، ماں کو منایا تو اس نے بتایاکہ ان کے پاس مجھے بغیر نمبر کے ایک ویڈیو بھیجی ہے ، چونکہ ملک کی بیٹیا ں سن رہی ہیںاور اس ویڈیو میں تم ہو، آگے میں نہیں کہہ سکتا۔

ا ن کا مزید کہنا تھاکہ ’میں نے اپنی بیٹی کو کہا کہ تمہاری ماں نہیں سمجھتی کہ میں نو بجے سونے والا اور ساڑھے تین بجے تہجد کے لیے اٹھنے والا ہوں، ساری زندگی اس کے ساتھ گزاری ہے، اس کو معلوم نہیں کہ چند دن پہلے ہی صبح کو یہ ظالم اٹھاکر لے گئے اور اس وقت ویڈیو بنائی، آج کل ویڈیو بنانا اور کنورٹ کرنا کوئی مشکل کام نہیں،پھر سسکیوں میں بولتی رہی کہ ڈیڈی یہ ویڈیو کسی اور کی نہیں، یہ تمہاری اور میری والدہ کی ہے، میں نے کہاکہ بیٹا یہ کیسے ممکن ہے؟ ‘ اس کے بعد وہ خود بھی رودیئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button