
رائیونڈ(اے ون ںیوز) تبلیغی جماعت کے امیر اور جید عالمِ دین مولانا نذر الرحمٰن کی نمازِ جنازہ رائیونڈ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے، جس میں ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبدالرحمٰن نے پڑھائی، نمازِ جنازہ میں ملک کے نامور علماء کرام، مشائخ، دینی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
جنازے کے موقع پر رائیونڈ کا پنڈال عقیدت مندوں سے اس قدر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کہ تل دھرنے کی جگہ باقی نہ رہی، اور اس المناک موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم مولانا نذر الرحمٰن کو تبلیغی مرکز کے نواحی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں سوگواران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے کن وکلا کی ملاقات ہوگی؟6 نام سامنے آگئے




