
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 328 روپے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹرکمی کے بعد 358 روپے ہوگئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 17نومبر کے لیے ہوں گی۔




