راولپنڈی(اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنرکیس کے دوران بانی پی ٹی آئی فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے۔
بانی پی ٹی آئی کی دوران سماعت الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کوسنگین دھمکی دی اور کہا میں تم سب کی شکلیں پہچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہااقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاوں گا، تم جس کے کہنے پر سب کچھ کررہے ہو وہ تمھیں بچا بھی نہیں سکے گا،ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔