اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، شہزاد اکبر، فرح خان، ذلفی بخاری مفرور قرار

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ملزمان میں فرحت شہزادی، ضیاء السلام، شہزاد اکبر اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔

شریک ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، جس کے بعد ریفرنس میں یہ پیشرفت سامنے آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button