کینیڈا

اونٹاریو میونسپل انتخابات کا معرکہ ، متعدد پاکستانی شکست سے دوچار

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں اکتوبر کے ماہ میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات ۲۴ تاریخ کو منعقد ہوئے جس میں

مختلف شہروں کے مئیر، کونسلرز اور ریجنل کونسلر کے علاوہ ایجوکیشن بورڈ کے لئے بھی ووٹنگ کی گئی۔


انتخابی معرکے میں گریٹر ٹورونٹو ایریا سے متعدد پاکستانی نژاد کینیڈین امیدواروں نے بھی حصہ لیا ، نتائج کے مطابق ٹورونٹو شہر کے مئیر جان ٹوری توقعات کے عین مطابق بھاری اکثیرت سے تیسری مرتبہ جیت کر مئیر منتخب ہو گئے، اسی طرح مسی ساگا شہر کی بونی کرامبی نے بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے مدمقابل امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست سے دوچار کیا۔ برامپٹن شہر کے پیٹرک براون بھی دوسری مرتبہ مئیر منتخب ہو گئے۔


متعدد پاکستانی نژاد امیدوار ان بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے، تاہم سمیرا علی ریجنل کاونسلر ، عادل خلقی کاونسلر، سمیع ااعجاز نے ملٹن سے کامیابی حاصل کی ، اس کے علاوہ وہٹبی سے ملیحہ شاہد، ٹورونٹو وسط سے آسما ملک نے اپنے حریف امیدواروں کو شکست دے کر کاونسل میں اپنی جگہ بنالی۔


ملٹن شہر کے مئیر کے لئے پاکستانی نژاد نوجوان امیدوار ذیشان حامد نے منجھے ہوئے حریف کو پہلی بار سخت مقابلہ دیا تاہم چند سو ووٹس کی کمی کے باعث وہ فتح ہمکنار نہ ہوسکے۔ اسی طرح ایجک سے اظہر خان نے بھی اپنے حلقے میں اپنے ووٹ بینک کو مزید مستحکم کیا اور ان کی ہار کے باوجود عوام میں ان کی مقبولیت ان کے روشن سیاسی مستقبل کا اشارہ دیتی ہے ۔


کرونا وبا کے باعث مشکلات میں گھرے شہر ٹورونٹو کے لئے بلدیاتی انتخاب میں منعقد امیدواروں کے لئے بہت سے چیلنجز ہیں اور عوام کی امیدیں بھی ان سے وابستہ ہیں جن پر اب انہیں پورا اترنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button