بلومبرگ نے پاکستان کے حوالے سے معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی،سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، معاشی مشکلات میں نواز شریف نے پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی، بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں، حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی 57 فیصد اور نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں۔
گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد کے قریب ، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز بری حالت میں تھے،پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج پر انحصار کر رہا ہے۔
آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے،آنے والی حکومت کو سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔