الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت موصول ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 31 گجرات کے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن پاکستان کے پاس پری پول دھاندلی کی شکایت درج کرا دی۔مدثر رضا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیزشافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں اور بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس بھی تیار کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی بیلٹ باکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔