اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے

معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی عمر 81 سال تھی۔

نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button