اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق بڑے فیصلے

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

کرپشن،جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے،سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کرفرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی،4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری،26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کردیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button