اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

محمود اچکزئی نے خط میں لکھا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ ہوگا،انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا ، محمود اچکزئی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد ہیں،محمود اچکزئی اور آصف زرداری کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button