تازہ ترینکھیل

بھارت نے کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ بنا دیا

تروواننتاپورم(اے ون نیوز) بھارت نے سری لنکن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 317 رنز کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دے کر ریکارڈ قائم کردیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق بھارتی سورماوں نے کیرالا کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی لنکا ڈھا ڈی، تیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو رکارڈ شکست سے دوچار کیا۔

بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو جیت کےلئے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے جواب میں لنکن کھلاڑی صرف 73 رنز ہی بنا سکے اور آل آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت نے ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے مارجن کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی، اس سے قبل رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح نیوزی لینڈ نے 290 رنز سے حاصل کی تھی۔

تاریخی میچ کے دوران بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 166 جب کہ شبمان گل نے 116 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر کی 46ویں اور مجموعی طور پر 74ویں سنچری اسکور کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button