اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسلام آباد (اے ون نیوز) تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، سیکرٹری سینیٹ نے پروڈکشن آرڈرز پر دستخط کئے تھے۔ اعجاز چوہدری کو کل صبح 10 بجے صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاو¿س لایا جائے گا۔

اس سے پہلے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں، انہیں 9 مئی سے قید میں رکھا ہوا ہے، سینیٹ اجلاس میں ان کی شمولیت لازمی ہے، ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button