لاہور(اے ون نیوز)پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی میں صوبائی وزراءصحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکریٹری فنانس شامل ہونگے ۔
پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی،پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا ،ائیر ایمبولینس جیٹ موٹر وے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس پنجاب کے عوام کا حق ہے،ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں،اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے۔