اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد(اے ون نیوز)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی،جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔

جلسے کیلئے تین جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراو¿نڈ تجویز کی گئیں۔

درخواست کے متن کے مطابق تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے،اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے،عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ NA46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button