اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
وفاق اور خیبرپختونخوا میں ٹھن گئی
پشاور(اے ون نیوز)وفاق اورخیبرپختونخوا کے درمیان چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا تنازعہ حل نہ ہوسکا۔
ذرائع اے ون ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ابھی تک کے پی کے لیے چیف سیکریٹری کے نام کی منظوری نہیں دی ، چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے وزیراعلی کے پی نے وفاق کو تین نام دیے تھے، وفاق کو شہاب علی شاہ، منیر اعظم اور ڈاکٹرشہزاد بنگش کے نام بھیجے گئے،۔
ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکریٹری لگانے کی سفارش کی تھی،شہاب علی شاہ نے صوبے میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے، شہاب علی شاہ تجربہ کار آفیسر ہیں اسی لیے وفاق سے انکی خدمات مانگی ہیں، ہر صوبائی حکومت کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائے۔