اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز) الیکشن کمیش نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا ان میں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132 قصور 2 اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں پی کے 22 باجوڑ 4، پی کے 91 کوہاٹ 2، پی بی 20 خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button