مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت شخص کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز علی پور کے علاقے مڈ والا میں سجاد کھوکھر نامی شخص نے گھریلو ناچاقی کو وجہ بناکر بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا تھا، مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کیے جانے والے 8 افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم سجاد کھوکر کو گرفتار کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا جب کہ گرفتارملزم سےتفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈی پی اوکا بتانا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک ہے، ابتدائی تحقیقات میں وجہ گھریلو ناچاقی سامنے آئی ہے ، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بیوی کے ساتھ آئے روزگھر میں جھگڑے ہوتے تھے، اس لیے اہلخانہ کو قتل کیا۔