اڈیالہ جیل(اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، یہ تین نام ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے تجویز کیے ہیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے دوستوں سے نہیں، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 18 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں، جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں۔