اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلباء میں ہنگامہ آرائی،پاکستانی طلباء بھی زد میں آگئے

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلباء میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلباء بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلباء نے پاکستانی طلباء کے ہاسٹلز پر حملے کردیئے، متعدد طلباء کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم ان ہلاکتوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔مشتعل کرغز طلباء کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلباء تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

 پاکستانی طلباء نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلباء نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے،  جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا۔

محمد عبداللہ کے مطابق مصری طلباء کی جانب سے کرغز طلباء کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، کرغز طلباء پورے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کر رہے ہیں۔  

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button