لندن(اے ون نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہو گا، فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو گا۔
- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا ہے، لوگوں نے عمران خان کا انقلاب چار سالہ حکومت میں دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہ رہے ہیں، آرمی چیف کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ایک ملکی ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان انقلابی بندہ نہیں جھوٹا آدمی ہے، لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے، مجھے بتائیں فارن فنڈنگ سے بڑی کون سی چوری ہے؟
خان انتہائی غلط آدمی ہے، میں عمران خان نہیں جو بغیر سوچے سمجھے بات کر دوں۔
اس موقع پر موجود ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں کے استفسار پر کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد فتنہ پھیلانا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کا پلان اے پلان بی اور پلان سی بھی فیل ہو رہا ہے، اب ان کی کوشش ہے کوئی نیا انتشار پھیلایا جائے۔