لاہور(اے ون نیوز)پاکستان میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔