اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکاری اداروں اور افسران کےلئے مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت ختم کرنے پر غور

اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت نے سرکاری اداروں اور افسران کو دی گئی مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شدید ترین عوامی و سیاسی دباو¿ کے پیش نظر وزارتِ توانائی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ایمرجنسی پلان کے تحت دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع پاور ڈویڑن کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی چانچی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button