اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سرگودھا،بے ہوش بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد رقم اور پاسپورٹ برآمد

سرگودھا(اے ون نیوز )سرگودھا میں بے ہوش ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکل آئی ، بھکاری بیرون ملک سفر بھی کرتا رہاہے ، ریسکیو نے پاسپورٹ اور پیسے معمر شخص کو واپس لوٹا دیے۔

سرگودھا کے علاقے خوشاب روڈ پر بھکاری بے ہوش گیا ، ریسکیو عملہ نے معمر بھکاری مشتاق کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیوعملے کے مطابق بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے اور پاسپورٹ نکل آیا،پاسپورٹ پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر بھی کر چکا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق معمر شخص بھیک مانگتا ہے، مشتاق نامی بھکاری کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے گروہ سے ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے علاج کے بعد بھکاری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جبکہ ریسکیو عملے نے رقم اور پاسپورٹ بھی واپس لوٹا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button