اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں بارشوں کا طاقتور سپیل داخل،کن علاقوں میں بارش ہو گی، تفصیل آ گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)ملک بھر میں ساون کے دھواں دھار سپیل کا آغاز ہوگیا، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں بادل برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریوں کے مقام پر پانی کی سطح 9 فٹ تک پہنچ گئی علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں گجرات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، منڈی بہاو¿الدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،قصور ، سرگودھا،میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد،چنیوٹ، جھنگ،ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، تو نسہ ، راجن پور، ژوب ، شیرانی،موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی،ہرنائی،زیارت، کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار،لسبیلہ ،آواران ، کیچ ، تربت، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی،جامشورو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر،خیر پور، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباداور دادو میں گرج چک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس دوران بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button