اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،نیتن یاہو

تل ابیب (اے ون نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ آنے والے دن اسرائیل کیلئے چیلنجنگ ہیں۔ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔

تل ابیب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے حزب اللّٰہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے۔ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ ردعمل دیا ہے۔ اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔ اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کےلئے تیار ہے۔ شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button