پنجابتازہ ترین

پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندکا راج

اسلام آباد (اے ون نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنےکی توقع ہے۔خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کےروز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگراورملتان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں کل موسم سرد اور خشک رہے گاتا ہم صبح کےاوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button