
لاہور(اے ون نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔