
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کا میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ.
27 رکنی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء نے میران شاہ کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ شرکاء کو شمالی وزیرستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
جی او سی میران شاہ میجر جنرل عادل افتخار نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے ۔ شرکاء نے قیام امن کیلے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے غیر متزلزل جذبے اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ شرکاء کو فتنہ الخوراج مرکز اور ٹوچی میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا .
شرکاء نے میران شاہ آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی