تحریک انصاف ملک بھر میں یوم سیاہ منا رہی ہے،مہربانو قریشی گرفتار

لاہور،ملتان،کوئٹہ،کراچی،پشاور،سیالکوٹ،صوابی(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں8 فروری کے الیکشن میں مبینہ مینڈیٹ چوری کے خلاف یوم سیاہ منا رہی ہے،لاہور،ملتان،کوئٹہ،کراچی،پشاور،سیالکوٹ سمیت بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں.
ملتان میں احتجاجی ریلی کے دوران تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی اور متعدد پارٹی رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا،جاوید ہاشمی کے داماد زوار ہاشمی بھی گرفتار کر لئے گئے ،سیالکوٹ میں عمر ڈار کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی.
�
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی،انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، جہاں ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔