
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکا کا چار ممالک کے سولر پینلز کی درآمد پر 3521فیصد ٹیرف کا منصوبہ .
امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ویتنام کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا .
چاروں ممالک پر چین کی طرف سے سبسڈی اور امریکی مارکیٹ میں غیر منصفانہ طور پر سستی مصنوعات بھیجنے کے الزامات ہیں،چین کی متعدد کمپنیز امریکی ٹیرف سے بچنے کیلئے ان ممالک منتقل ہوچکی ہیں.