
ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی ملاقات۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم مودی اور فضائیہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی گئی،ملاقات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم کو بحیرہ عرب کے اہم سمندری راستوں کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔
ہفتے کے روز مودی نے کہا تھا کہ بھارت پہلگام حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف "سخت اور فیصلہ کن” کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔