اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہورمیں 2 لڑکوں کی 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی..ویڈیو بھی بنا لی

لاہور(اے ون نیوز) اقبال ٹاؤن میں زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکے نے دلبراشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھالیں تاہم پولیس نے بروقت اسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچالی۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں نوجوان عبدالرحمان سے2 لڑکوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زندگی ختم کرنے کی ٹھان لی اور زہریلی گولیاں کھالیں ۔

پولیس کے مطابق ملزم علی عرف ہنی نے عبدالرحمان سے زیادتی کی اور ملزم باسط نے ویڈیو بنائی ۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ نوجوانوں کو اسپتال پہنچادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button