
اسلام آباد (اے ون نیوز )پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی جانب سے بات کرنے کی کوشش پر علیمہ خان نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
پارٹی ورکرز کی زوم میٹنگ میں علیمہ خان پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے والی کنول شوذب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی۔
کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔
کنول شوذب کی بات پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، تم نے جو کہا ٹھیک ہے، ہمارے خلاف بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے۔
بعد ازاں عدالت کے باہر گفتگو میں کنول شو ذب نے کہا کہ ان کا علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں ہے۔