اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

لاہور(اے ون نیوز)پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔

سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔

مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔ نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button