اہم خبریںتازہ ترین

میاں چنوں، ڈاکٹر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات ،بڑی پیش رفت

میاں چنوں (اے ون نیوز)کچھ روز قبل ایک خاتون نے چیک اپ کے لیے کلینک جانے پر ڈاکٹر کے خلاف نازیبا حرکات کی ایف آئی آر درج کروائی۔

عدالت نے مدعی کا وکالت نامہ جمع ہونے کے بعد ملزم ڈاکٹر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

ایف آئی آر کے بعد ملزم ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 تاریخ تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر اور مدعی دونوں عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکلاء کے درمیان بحث ہوئی۔مدعی خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج نے خاتون سے سوال کیا: "آپ نے جو بیان ریکارڈ کروایا، کیا آپ اب بھی اسی پر قائم ہیں؟”خاتون نے جواب دیا: "جی، جو میرے ساتھ کلینک پر ہوا، میں نے وہی بیان دیا ہے۔”

جج نے ملزم کے وکیل سے پوچھا: "آپ کچھ مزید کہنا چاہیں گے؟”ملزم کے وکیل نے جواب دیا: "جی جج صاحب، ہم نے جو موقف تحریری طور پر جمع کروا دیا ہے، اس کے علاوہ کوئی بحث نہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button