اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایتھنز کی سڑکوں پر سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیورز کا وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

ایتھنز (اے ون نیوز)یونانی دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیورز کا مظاہرہ ،سڑکوں پرپیلے رنگ کی ٹیکسیوں کی لمبی قطاریں .

اے ون ٹی وی کے مطابق ڈرائیورز نے وزارتِ ٹرانسپورٹ کے باہر جمع ہو کر وزیراعظم کےخلاف شدید نعرے بازی کی ،کچھ ڈرائیورز نے وزارت کے مرکزی دروازے پر چڑھنے کی کوشش بھی کی.

مظاہرین نے حکومت سے ،مطالبہ کیا کہ ٹیکسی کو بھی بس کی قطار میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ مسافروں کو تیز، سستا اور محفوظ سفرفراہم کیاجاسکے،ٹیکسی ڈرائیورز نے ٹیکسی ایپ سروس کے مقابلے میں غیر منصفانہ روئیہ ختم کرنے کابھی مطالبہ کیا .

یونان میں سیاحوں کی آمد کےباعث ٹیکسی بزنس عروج پررہتا ہے،یونانی حکام کےمطابق ، 2024 میں یونان آنے والے سیاحوں کی تعداد 40.7 ملین تک پہنچ گئی .

جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12.8 فیصد اضافہ ہے، اور یہ آمد زیادہ تر ہوائی اڈوں اور زمینی سرحدوں کے ذریعے ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button