اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا

تہران(اے ون نیوز)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ طیارہ تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے قریب فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

مہر نیوز ایجنسی اور ارنا کی رپورٹس کے مطابق، ایرانی صوبے کے گورنر حسین عباسی نے اعلان کیا کہ یہ جدید ترین اسرائیلی طیارہ ایرانی دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔

یہ دعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 14 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اب تک پانچ ایف-35 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ کامیابی ایران کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ہائی الرٹ نیٹ ورک کا ثبوت ہے۔ ماہرین کے مطابق ایف-35 دنیا کا سب سے ایڈوانس اور مہنگا لڑاکا طیارہ ہے، جسے مار گرانا آسان نہیں۔

یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button