اہم خبریںتازہ تریندنیا

غزہ میں امداد کے منتظرہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 159 شہید، 560 زخمی

غزہ(اے ون نیوز) غزہ میں امداد کے منتظرہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 159 شہید، 560 زخمی

اے ون نیوزغزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 84 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں بمباری سے 60 افراد شہید ہوئے، خان یونس میں خوراک کے منتظر 16 افراد کو نشانہ بنایا گیا، امداد کے منتظر افراد پر ٹینکوں، طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 613 ہوگئی،1 لاکھ 29 ہزار 760 افراد زخمی ہو چکے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا، یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد خوراک کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔

محمود باسل کے مطابق دیئر البلح شہر اور اس کے نواح میں بھی دو مختلف حملوں میں 14 افراد جان سے گئے، جب کہ غزہ سٹی میں کی گئی تین فضائی کارروائیوں میں مزید 13 شہری شہید ہوئے۔ ان میں سے ایک حملہ فون چارجنگ اسٹیشن پر ہوا، جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ترجمان نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے کیوں کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ یونیسیف نے غزہ میں غذائی قلت کے شکار فلسطینی بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے مطابق غزہ میں صرف 40 فیصد صاف پانی فراہم کرنے والے پلانٹس کام کر رہے ہیں، اور غذائی قلت کے باعث چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں شدید کمزوری کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

ایلڈر نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود ایسی ماؤں اور بچوں کو دیکھا جو خوراک کے حصول کی کوشش میں زخمی ہوئے، ان میں ایک بچہ بھی شامل تھا جو ٹینک شیلنگ کا نشانہ بن کر دم توڑ گیا۔

دوسری طرف حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور جان بوجھ کر ان مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں لوگ خوراک لینے جمع ہوتے ہیں۔

ادھر غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں موجود ایک اسرائیلی فوجی پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا، جس کی ذمے داری فلسطینی گروپ القدس بریگیڈ نے قبول کی۔ گروپ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button