
لاہور(اے ون نیوز)قومی ایئرلائن نے خلیج فارس کی صورتحال کے پیش نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ائی اے نے حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں جبکہ محکمہ ریزرویشن نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کردیا یے۔
ترجمان پی آئی اے نے منسوخی سے ہونے والی زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ آپ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔