اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

باجوڑ اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 28 جاں بحق

پشاور(اے ون نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 7 لاپتہ ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے شامل ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلابی ریلے نے متعدد گھروں کو نقصان پہنچایا، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

مانسہرہ میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پانی کے ریلے میں 35 سے زائد افراد بہہ گئے، 9 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس واقعے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور درجنوں گھر تباہ ہوئے۔

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

سوات اور دیگر علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے، جبکہ درجنوں سیاح پھنس گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button