تازہ ترینشوبز

راکھی ساونت کےساتھ ہوا دھوکا ،عادل درانی کا خفیہ شادی رکھنے کا معاملہ سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز عادل درانی کے خفیہ شادی رکھنے اور انہیں دھوکا دینے  کا  انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ "میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے”۔

 فو ٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پیجز پر راکھی سانت کی کچھ  ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے عادل کے دھوکا دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  "عادل درانی انہیں دھو کا دے رہے ہیں انکا افئیر چل رہا ہے۔عادل نے اسی افئیر کی وجہ سے شادی کو 8 ماہ تک خفیہ رکھا اور جب  بگ باس مراٹھی میں بطور امیدوار، میں نے شرکت کی تو انہیں میری غیر موجودگی میں چکر چلانے کا اچھا موقع مل گیا”۔راکھی کا کہنا ہے کہ "میرےپاس تمام ثبوت ہیں، وقت آنے پر سب کے سامنے لے آؤں گی”۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی وائرل ویڈیوز میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ”میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا”۔ بھارتی ڈانسر  کا کہنا تھا  کہ "میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا،  پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے.راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ” ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے”۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ   راکھی نے  عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز  شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی  راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر  مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button