ہم بستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں،کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا پس منظر سامنے آگیا، حقیقت بے نقاب
ان دنوں سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء کیپٹن صفدر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ” ہم بستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں ہے، یہ بہت بڑا فتویٰ دے رہا ہوں، کوئی عالم دین مجھ سے مناظرہ کرلے، میں ثابت کروں گا” لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور دراصل اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر اور مخصوص حصہ پیش کیاگیا۔
دراصل ان کے ایک خطاب کے اندر سے ایک مخصوص حصہ کاٹ کر ویڈیو شیئرکی گئی جس سے تاثر دیا گیا کہ وہ خود فتویٰ دے رہے ہیں لیکن پوری ویڈیو سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمران خان کے بارے میں دعویٰ کررہے تھے۔
اس خطاب کے دوران لیگی رہنماء نے دعویٰ کیا کہ ” عمران خان کے نظریہ ضرورت میں ہمبستری کے لیے نکاح کا ہونا ضروری نہیں ہے، یہ بہت بڑا فتویٰ دے رہا ہوں، کوئی عالم دین مجھ سے مناظرہ کرے، میں ثابت کروں گا، وہ جو بیٹی رورہی ہے، کیا اس کی ماں سے نکاح ہوا تھا؟ اس کا ایک ریلوے منسٹر پھنس گیا تو اتنا رویا ، عمران خان صاحب آپ جب جیل جائیں گے تو اتنا روئیں گے جتنا اعظم سواتی بھی نہیں رویا، اب نہ پاشا رہا اور نہ ہی ظہیر الاسلام ، نہ نکے کا اب رہا ہے، اب الیکشن کون کروائے گا؟”