
پشاور (اے ون نیوز)پشاور کے علاقے گل بہار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر علیشاہ زیرو زیرو سیون کو غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، علیشاہ کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد علیشاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم اور اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔