اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شاہ محمود سے ملاقات کے بعد فواد چودھری کا معنی خیز ٹویٹ

لاہور(اے ون نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے معنی خیز ٹویٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسیر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے آج سابق پی ٹی آئی رہنماؤں عمران اسماعیل، فواد چودھری اور مولوی محمود نے ملاقات کی۔ جس کی سیاسی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں۔

اس ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر معنی خیز ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے صرف شاہ محمود سے ہی نہیں بلکہ کوٹ لکھپت جیل میں بھی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

فواد چودھری لکھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی کئی دنوں سے ہسپتال میں علیل ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ نہیں جا سکتی تو یہ کہنا کہ ہم ان کی عیادت کرنے بھی نہ جائیں یہ عجیب منطق ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔ صرف وہ لوگ ماحول تلخ کر رہے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہیں اور ان کی لیڈری چمکتی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button