اہم خبریںتازہ ترین

اسلام آباد خودکش دھماکہ، حملہ آور بذریعہ آن لائن بائیک سروس 200 روپے میں کچہری پہنچا

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے حملہ آور کے کچہری تک پہنچنے کی تفصیلات کا کھوج لگالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور 200 روپے میں کچہری تک پہنچا، حملہ آور کو کچہری تک لانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور گولڑہ موڑ سے جی الیون کچہری تک موٹرسائیکل پر پہنچا تھا، موٹرسائیکل والا آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا جس نے 200 روپے میں حملہ آور کو گولڑہ سے کچہری تک پہنچایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اس بات کا بھی کھوج لگایا جارہا ہے کہ خود کش حملہ آور گولڑہ تک کیسے پہنچا؟

یاد رہے کہ گزشتہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button