اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ویرات کوہلی کی مسلسل دوسری سنچری، سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکار توڑ دیا

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

بدھ کو ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔سیریز کے پہلے میچ میں بھی کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی تھی۔

رائے پور میں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 93 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں 53 ویں جبکہ 84 ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔

اس سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔بدھ کو رائے پور میں بنائی گئی سنچری ون ڈے میں نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی کی 46 ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی ویرات اب ایک ہی فارمیٹ میں کسی بھی ایک پوزیشن پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے اوپنر کی حیثیت سے 45 ون ڈے سنچریاں سکور کی تھیں۔

اس کے علاوہ ویرات نے رائے پور میں سنچری بنا کر 34 مختلف گراؤنڈز پر سنچریاں بنانے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ اس طرح کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں مختلف مقامات پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا یہ ریکارڈ بھی برابر کیا ۔

ٹنڈولکر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں 34 مختلف گراؤنڈز پر سنچریاں سکور کی تھیں۔واضح رہے کہ کوہلی پہلے ہی سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button