اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں شدید برفباری کا الرٹ جاری، سفری نظام متاثر ہونے کا خدشہ

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ میں برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے امبر اور یلو وارننگز جاری کردی گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پورے برطانیہ میں سردی کی لہر جاری ہے جس وجہ سے امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا خدشہ ہے اورکئی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنےکا امکان ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو سکتی ہے اور ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر اور منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی سختی کے سبب شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خراب موسم میں پولیس نے شہریوں کو سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں برف اور جماؤ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button