
لاہور (اے ون نیوز ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
31 سالہ بابر اعظم بگ بیش لیگ کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز کیخلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اترے اور پہلے اوور میں کوپر کونولی کی گیند پر جوش انگلس کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔
اس کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز میں شامل ہوگئے۔
بی بی ایل 15 کے 11 میچوں میں بابر اعظم نے 22.44 کی اوسط سے 202 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ محض 103.06 رہا جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک 339 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 42.22 کی اوسط اور 128.48 کے سٹرائیک ریٹ سے 11738 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 11 سنچریاں اور 97 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ہیں جو 52 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ، پاکستان کے لیے یہ بدترین ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے جو 29 مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے۔
کامرا ن اکمل ،عمر اکمل اور شاہد آفریدی 27،27 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر دوسرے ، شاداب خان 26 بار صفر پر پوویلین لوٹ کر اس فہرست میں تیسرے، سہیل تنویر اور محمد حفیظ 25،25 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر چوتھے، بابر اعظم 24 مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹ کر 5ویں، وہاب ریاض اور شعیب ملک 22،22 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر چھٹے نمبر پر رہے.
شاہین آفریدی ،احمد شہزاد اور فخر زمان 19،19 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں 7ویں، حارث رئوف ، خرم منظور اور محمد نواز 17،17 باری صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس فہرست میں 8ویں، اسامہ میر ، آصف علی اور افتخار احمد 16،16 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر 9ویں، لیگ سپنر یاسر شاہ، حسن علی ، محمد عامر ، حیدر علی، فہیم اشرف اور شان مسعود 15،15 مرتبہ سکور بورڈ کو حرکت دیئے بنا پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں 10ویں، صائم ایوب ، اعظم خان اور محمد رضوان 14،14 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں 11ویں، عمر گل ، یاسر عرفات اور شرجیل خان 13،13 مرتبہ صفر پر پوویلین لوٹ کر 12ویں نمبر پر رہے.
نسیم شاہ، محمد سمیع ،سہیل خان ، سلمان علی آغا اور صہیب مقصود 12، 12 باری صفر کی خفت سے دوچار ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر 13 ویں ، اظہر محمود 11 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوکر 14ویں جب کہ عمید آصف ، بسم اللہ خان، عامر یامین، محمد حارث اور سرفراز احمد 10،10 باری صفر پر آئوٹ ہوکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔




